ضلع پلوامہ میں ترال کے آری پل، ٹنگڈاری علاقے کے جنگلات میں پیر کی دوپہر اچانک آگ نمودار ہوئی fire erupted in Aripal forestsجس نے فوری طور ایک بڑے رقبے کو اپنی زد میں لے لیا۔
ترال کے آری پل جنگلات میں آتشزدگی آتشزدگی کے فوراً بعد محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اور سوشل فارسٹری کے عملہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رینج آفیسر عبد المجید نے بتایا کہ ’’غالب گمان ہے کہ آگ کسی راہگیر کے سگریٹ پھینکے کی وجہ سے نمودار ہوئی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’خوش قسمتی کی بات ہے کہ آگ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘‘ Fire in Aripal, Tral Forestsانہوں نے مزید کہا کہ آتشزدگی کے سبب گھاس پھوس کو ہی نقصان پہنچا تاہم تن آور درخت آتشزدگی میں محفوظ رہے۔‘‘