اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lack of Water in Fields in Pulwama: پانپور میں کھیتوں میں پانی کی قلت سے کسان پریشان - کھیتوں میں پانی کی قلت سے کسان پریشان

ضلع پلوامہ کے پتل باغ پانپور علاقے میں سینکڑوں کنالوں پر مشتمل دھان کی کھیت سینچائی نہ ملنے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے۔ Lack of water in the fields in Pampore

پانپور میں کھیتوں میں پانی کی قلت سے کسان پریشان
پانپور میں کھیتوں میں پانی کی قلت سے کسان پریشان

By

Published : Jun 21, 2022, 10:04 AM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پتل باغ پانپور،گالندر و دیگر کئی علاقوں میں سینکڑوں کنال کی آراضی پر مشتمل دھان کی کھیت پانی نہ ملنے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع میں تقریباً 70 سے زائد واٹر پمپ لگے ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر پمپ بےکار پڑے ہوئے ہیں جس وجہ سے دھان کی کھیتوں تک پانی نہیں پہنچ پا رہا ہے۔' Farmers upset due to shortage of water in the fields in Pulwama

پانپور میں کھیتوں میں پانی کی قلت سے کسان پریشان

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ضلع پلوامہ کے پتل باغ علاقے کے بیشتر لوگ ایگریکلچر خاص کر دھان کی پیداوار سے ہی وابستہ ہے لیکن رواں سال پانی کی سپلائی نہ ملنے سے سینکڑوں کنال اراضی پر لگائی گٸی پنیری تباہ ہو رہی ہے جس وجہ سے کسانوں کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Impact of Cement Factories On Saffron Industry: سیمنٹ فیکٹریوں کی آلودگی سے زعفران کے لہلہاتے کھیت بنجر میں تبدیل

انہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ ضلع میں 70 سے زیادہ واٹر پمپ لگائے گئے ہیں تاہم ان میں 50 سے زیادہ واٹر پمپ بےکار ہو چکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'جلد سے جلد وہ ان کی کھیتوں کے لیے پانی کا کوئی معقول انتظام کریں تاکہ کسانوں کا ایک بڑا طبقہ نقصان ہونے سے بچ سکے۔' More than 70 water pump for fields in Pulwama

ABOUT THE AUTHOR

...view details