پلوامہ: مرکز ادب و ثقافت کی جانب سے ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ بائز ڈگری کالج میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف صوفی شاعر فقیر رحیم شاہ پلوامی کے شعری مجموعہ کا رسم اجرا کیا گیا۔ Fana fir Raheem Poetry Book released in Pulwama تقریب میں پروفیسر شاد رمضان سمیت متعدد ادیبوں اور شعراء نے شرکت کرکے فقیر رحیم شاہ کی سوانح حیات و ادبی کارناموں پر روشنی ڈالی۔
Fana Fi Al-raheem Book Released: رحیم شاہ پلوامی کے شعری مجموعے کی رسم اجرا تقریب - فقیر رحیم شاہ پلوامی کے شعری مجموعہ
مرکز ادب و ثقافت کی طرف سے ڈگری کالج پلوامہ میں ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں فقیر رحیم شاہ پلوامی کے شعری مجموعہ Rahim Shah Pulwami's poetry collection Unveiled ’’فنا فی الرحیم‘‘ کا راسم اجرا انجام دیا گیا۔
تقریب کے آغاز میں تلاوت کلام اور نعت رسول مقبولﷺ کے بعد رحیم شاہ کا منظوم کلام بھی پیش کیا گیا۔ Rahim Shah Pulwami Sufi Poetry Collection بعد ازاں مقررین نے رحیم شاہ کے شعری مجموعہ سے متعلق اپنے ذریں خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایک محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مقامی شعرا نے اپنا منظوم کلام پیش کرکے داد و تحسین وصول کی۔
کشمیر مرکز ادب و ثقافت کے عہدیداروں نے کہا کہ ان کی تنظیم کشمیر کے صوفی بزرگوں اور صوفی شعراء کے کارناموں، شعری تخلیق کو منظر عام پر لانے اور کشمیری زبان و ادب کی ترویج و اشاعت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔