جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئی جھڑپ دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کے ساتھ ختم ہوٸی۔
ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر آج صبع فورسز نے ڈانگرپورہ پلوامہ میں محاصرہ شروع کیا جس کے بعد سے فورسز نے علاقے میں تلاشی کاروآٸی شروع کی۔ تلاشی کاروآٸی کے دورآن علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فاٸرنگ کی۔ فورسز نے جوابی کاروآٸی کی جس کے بعد دونوں معابین سے شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
یہ جھڑپ تقریباً نو گھنٹے تک چلنے کے بعد دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کے ساتھ ہی ختم ہو گئی۔ جھڑپ کے دورآن ایک عام شہری بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
واضع رہے یہ جھڑپ آج صبع تقریباً چھے بجے شروع ہوٸی تھی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت طارق شیخ ساکنہ ڈانگر پورہ اور ساحل عبدللہ ساکنہ چاکورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے تاہم اس کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ دونوں کا تعلق حزب المجاہدن عسکری تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔