اونتی پورہ:تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کے اونتی پورہ کے راج پورہ علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ انکاؤنٹر سائٹ پر دو عسکریت پسندوں کے گھیرے جانے کی خبر ہے۔ Encounter in Awantipora
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی ہے۔
تلاشی کارروائی کے دوران جب سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا ہوا تو عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے بعد سرچ آپریشن نے انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔
اونتی پورہ کے راج پورہ میں تصادم شروع اگرچہ انکاؤنٹر کے شروع ہوتے ہی طریفین کے درمیان کچھ دیر گولہ باری کا سلسلہ جاری رہ تاہم بعد میں دونوں اطراف سے گولیوں کا سلسلہ بند ہوا ہے،لیکن ساڈے دس کے قریب پھر سے گولیوں کا سلسلہشروع ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ علاقے میں دو عسکریت پسند موجود ہیں اس دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر مزید سکیورٹی فورسز تعینات کیے گئے ہیں ۔
اونتی پورہ کے راج پورہ میں انکاوؐنٹر شروع کشمیر پولیس زون نے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات شیئر کی۔ پولیس کے مطابق پلوامہ کے اونتی پورہ کے راج پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فوسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔
مزید پڑھیں:
ہم آپ کو بتادیں کہ گذشتہ روز کے گنڈی پورہ کے پنگلنہ گاؤں میں ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔