پلوامہ:جنوبی ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ کے پنگلنہ گاؤں میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ جیش محمد تنظیم کے دو مقامی عسکریت پسند اور ہلاک ہوئے کانسٹبل ریاض احمد شاہ کا قاتل عابد شاہ بھی اس جاری انکاؤنٹر میں پھنسا ہوا ہے۔
اس قبل پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پلوامہ کے گنڈی پورہ پنگلنہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اچانک فائرنگ شروع کی۔
پلوامہ کے گنڈی پورہ میں انکاؤنٹر شروع اب تک کسی بھی عسکریت پسند کی ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ علاقے میں آج پانچ بجے کے قریب جھڑپ شروع ہوئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اس دوران کئی منٹوں تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔وہیں سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔۔
پلوامہ کے گنڈی پورہ میں انکاؤنٹر شروع تفصیلات کے مطابق فوج 55 راشٹریہ رائفلز کو گنڈی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور اسی دوران ہی عسکریت پسندوں نے فوج پر گولی چلانا شروع کردیا۔ جس کے بعد کے 55آر آر, سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے اس پورے علاقے میں محاصرہ کا دائرہ وسیع کردیا اور علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔چھ بجے کے قریب عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان دوبارہ چھڑپ شروع ہوئی جو اب تک جاری ہے۔تاہم اطلاعات کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند موجود ہیں اور فوج نے بھی پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے۔