اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں روزگار جانکاری کیمپ

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے اہتمام سے نوجوانوں میں خود روزگار منصوبوں سے متعلق جانکاری پیدا کرنے کا ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ای ڈی آئی

By

Published : Apr 3, 2019, 7:13 PM IST

ای ڈی آئی کا قیام مرکزی حکومت کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے اور اس کی وساطت سے تاحال سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔یہ ادارہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آسان شرح سود پر رقومات فراہم کرنے کے علاوہ صنعت لگانے یا کاروبار شروع کرنے کیلئے ٹریننگ بھی دیتا ہے۔

ای ڈی آئی

اس کیمپ میں کم از کم تین سو طلبہ و طالبات کے علاوہ تعلیم اور اقتصادیات کے ماہرین نے شرکت کی۔پلوامہ کے ایڈیشنل ڈی سی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔
کیمپ میں طلباء کو مختلف کاروباروں اور صنعتوں کے بارے میں جانکاری دی گئی جن کیلئے ای ڈی آئی کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔


محکمہ کے نوڈل افسر امتیاز احمد نے بتایا کہ ان کیمپوں کا مقصد نوجوانوں کو سرکار کی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیبدینا ہے تاکہ وہ سرکاری نوکریوں کا تعاقب کرنے کے بجائے اپنا روزگار خود کمانے کے اہل ہوسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details