اردو

urdu

ETV Bharat / state

فاریسٹ کنٹرول روم پلوامہ کے ملازمین پر سمگلروں نےحملہ کیا - اردو نیوز جموں کشمیر

فاریسٹ کنٹرول روم پلوامہ کے ملازمین میتریگام پلوامہ میں معمول کے مطابق رات کی گشت پر تھے۔گشت کے دوران لکڑیوں سے لدے کچھ گھوڑوں کو دیکھا گیا اور جب فاریسٹ کنٹرول روم پلوامہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے محکمہ کے ملازمین پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔

فاریسٹ کنٹرول روم پلوامہ کے ملازمین پرسمگلروں نےحملہ کیا
فاریسٹ کنٹرول روم پلوامہ کے ملازمین پرسمگلروں نےحملہ کیا

By

Published : May 1, 2021, 12:19 PM IST

جموں و کشمیر میں فاریسٹ کنٹرول روم پلوامہ کے ملازمین پر سمگلروں نےحملہ کیا۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ میتریگام پلوامہ میں معمول کے مطابق رات کی گشت پر تھے۔گشت کے دوران لکڑیوں سے لدے کچھ گھوڑوں کو دیکھا گیا اور جب فاریسٹ کنٹرول روم پلوامہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے محکمہ کے ملازمین پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔

اس واقعے میں محکمہ فارسٹ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔حملہ کے فوراً بعد رینج آفیسر رومشی نے ایس ایچ او پلوامہ سے مدد طلب کی جس کے بعد پولیس پارٹی نے محکمے کے ملازموں کو بھیجا۔ وہی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملزموں کی شناخت کی جارہی ہے اور ان کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details