اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tral Elderly Man Found Dead: ترال میں معمر شہری کی لاش برآمد، تحقیقات شروع - ترال 75سالہ شہری کی لاش پر اسرار حالت میں

جنوبی کشمیر کے ترال قصبہ میں دھان کے کھیتوں سے 75سالہ معمر شہری کی لاش برآمد ہونے کے بعد لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ Elderly Man Found Dead in Tral

ترال میں معمر شہری کی لاش برآمد، تحقیقات شروع
ترال میں معمر شہری کی لاش برآمد، تحقیقات شروع

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 4:19 PM IST

ترال میں معمر شہری کی لاش برآمد، تحقیقات شروع

پلوامہ:ضلع پلوامہ کے کنگہ لورہ، ترال میں جمعہ دیر رات گئے اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب علاقے میں ایک 75سالہ شہری کی لاش پر اسرار حالت میں کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ سبکدوش ڈارئیور75سالہ کرن سنگھ ولد مرحوم آیا سنگھ بعد سہ پہر گھر سے نزدیک ہی کھیتوں میں گھاس لانے کی غرض سے نکلا اور شام تک اس کے گھر والے اس کا انتظار کر رہے تھے تاہم وہ نہیں لوٹا۔ علاقہ جنگل کے دامن میں واقع ہے جہاں جنگلی جانوروں کا خطرہ ہمیشہ لاحق رہتا ہے اور اس بات کے خوف کی وجہ سے افراد خانہ نے گاؤں کے علاقوں کو بتایا کہ کرن سنگھ کافی دیر سے کھیتوں سے واپس نہیں لوٹا۔

اس دوران علاقے کے باشندے خاص کر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بشمول متوفی کے رشتہ دار بھی سنگھ کو تلاش کرنے کی غرض سے کھیتوں میں پہنچے جہاں انہوں نے سِکھ شہری کو مردہ حالت میں پایا۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ جس وقت لاش برآمد ہوئی اُس وقت اس کے جسم پر گھاس پڑی تھی، گویا لاش کو گھاس سے چھپانے کی کوشش کی گئی تھی، جس سے خدشات ظاہر ہوئے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ کہ لاش پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں تھا۔

ادھر، ہفتہ کی صبح اونتی پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں پولیس نے بتایا یکم ستمبر کی شام کو ترال پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ کنگلورہ نامی گاؤں کے دھان کے کھیتوں میں ایک شخص کی لاش پڑی ہے۔ جس دوران پولیس نے ایک75سالہ شہری کرن سنگھ ولد آیا سنگھ ساکن کنگلورا (کی لاش) کو برآمد کر لیا۔ پولیس نے بتایا لاش پر کوئی بیرونی زخم نہیں ہے۔ ایف ایس ایل کا تفصیلی معائنہ/ جانچ پڑتال اور کرائم سین کی فوٹو گرافی کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے بورڈ کے ذریعے پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Missing AEE Dead Body Found بارہمولہ میں لاپتہ انجینئر کی لاش برآمد

ایس ایچ او ترال، منظور احمد، نے فون پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ ’’پولیس، اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس دوران ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ کے علاوہ کانگریس لیڈر چنئ سنگھ نے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سکھ برادری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تارا سنگھ نامی ایک مقامی معمر شہری نے اس حوالہ سے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ترال صدیوں سے بھائی چارے کا مسکن رہا ہے اور کل بھی یہاں لاش کو ڈھونڈنے کے لیے مقامی مسلم برادری نے اپنا رول ادا کیا۔‘‘ تاہم اس نے سیاسی لیڈروں کی جانب سے اس معاملے پر کی جا رہی سیاست کو بدقسمتی سے تعبیر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details