ترال:پوری وادی کی طرح ترال سب ضلع میں بھی عید الفطر کے سلسلے میں آج بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی اس دوران لوگ اشیاء خردونی کی چیزیں خریدنے میں مصروف دیکھے گئے۔ بس اسٹینڈ ترال کے ساتھ ساتھ ترال بالا اور دیگر کئ مقامات پر اس دورانم ٹریفک جامنگ کے مناظر دیکھنے کو ملے،حالانکہ حکام نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو بھی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
صبح سویرے سے ہی لوگ بیکری دکانوں پر مختلف بیکری و مٹھائی مصنوعات، مٹن کی دکانوں پر گوشت اور دودھ کی دکانوں پر دودھ کے مصنوعات بشمول پنیر کی خریداری میں نظر آئے۔ اس کے علاوہ کریانہ ، پھل، سبزی اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانوں پر بھی لوگوں کو بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔بیشتر بیکری و مٹھائی، مٹن، چکن اور دودھ دہی کی دکانوں پر لوگ قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔