اردو

urdu

ETV Bharat / state

Enrollment Drive in Tral: امیرآباد میں انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے امیرآباد علاقے میں انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا جس میں سرپرستوں سے اپنے بچوں کو سرکاری اسکولز میں داخلہ کرانے پر زور دیا گیا۔

ترال، امیرآباد میں انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام
ترال، امیرآباد میں انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

By

Published : Nov 19, 2021, 4:14 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں ’’میگا انرولمنٹ ڈرائیو‘‘ کے حوالے سے گورنمنٹ اسکول امیرآباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں زونل ایجوکیشن آفیسر ترال مہمان خصوصی کے طور پر شامل رہے جبکہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس تقریب میں شمولیت اختیار کی۔

ترال، امیرآباد میں انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

اس موقع پر بچوں نے تقریب کے حوالے سے مقالات پڑھے۔ وہیں ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جن کو حاضرین نے خوب سراہا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکول پرنسپل شگفتہ شیرین نے بتایا کہ ’’سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ وعدہ بند ہے اور آج اس میگا انرولمنٹ ڈرائیو میں متعدد نئے بچوں کا داخلہ کیا گیا۔‘‘

مزید پڑھیں:سب ضلع ہسپتال ترال میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری سکولوں میں کرائیں جہاں بچوں کو اعلیٰ و معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

پروگرام کے آخر میں ایک انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں زونل ایجوکیشن آفیسر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details