اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں منشیات فروش گرفتار - شناخت محمد امین میر

اونتی پورہ میں تین سو گرام چرس برآمد کیا گیا اور منشیات فروش کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترال میں منشیات فروش گرفتار
ترال میں منشیات فروش گرفتار

By

Published : Jun 27, 2020, 11:45 AM IST

منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے آج ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گھاٹ ٹوکنہ اونتی پورہ کراسنگ کے نزدیک ایک ناکے کے دوران اونتی پورہ پولیس نے ایک شخص جسکی شناخت محمد امین میر ساکن لدرمڈ اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے اسکے قبضے سے تین سو گرام چرس برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزکورہ شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں اپنا تعاون پیش کریں۔

واضح رہے کہ وادی میں کئی دنون سے منشیات کی روک تھام پر پولیس سخت کاروائی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details