اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں منشیات فروشی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اونتی پورہ
اونتی پورہ

By

Published : Jun 13, 2020, 7:36 PM IST

مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں پولیس نے چار افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ اونتی پورہ علاقے میں ناکے پر موجود پولیس نے تین افراد کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا اور جب ان کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے چھ کلو گرام برگ پوست کا بھوسہ برآمد ہوا۔

پولیس نے تینوں کی شناخت کاونی اونتی پورہ کے رہنے والے غلام محمد شیخ، محمد امین بٹ اور مشتاق احمد میر کے طور پر کی۔

اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں اونتی پورہ پولیس نے کل ہاری کے رہنے والے مختار احمد راتھر کو پندرہ کلو پاپی سٹرا سمیت گرفتار کیا تھا، ان چاروں کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
شاہد آفریدی کورونا پازیٹیو
بانڈی پورہ: فورسز نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا

جموں و کشمیر میں حال ہی کے سالوں میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی ہے، جس پر قابو پانے میں انتظامیہ کچھ حد تک کامیاب تو ہوا ہے لیکن پھر بھی منشیات فروشی مسلسل جاری ہے۔

منشیات کے استعمال سے کئی نوجوانوں نے اپنی جان بھی گوا دی ہے، جس سے انتظامیہ کے دعوے کھوکھلے نظر آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details