اونتی پورہ پولیس نے دوران چیکنگ ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے بھاری مقدار میں فکی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اونتی پورہ پولیس کی ایک ٹیم نے لدر مڈ نامی علاقے میں دوران چیکنگ ایک گاڑی زیر نمبر DL2CAV_3342 کی تلاشی کے دوران تیس کلو فکی برآمد کی ہے۔
پولیس نے کار کو چلانے والے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسکے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔
منشیات فروش کی شناخت راہل احمد بٹ ساکن واگہامہ بیجبہاڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں تیزی لائی ہے جسکی عوامی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے.