پلوامہ: 'نشہ مکت بھارت' مہم کے سلسلے میں ڈائریکٹر آیوش کی جانب سے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال، ترال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کی جبکہ ترال اور آری پل تحصیلداروں کے علاوہ نشہ مکت بھارت مہم کے نوڈل آفیسر اقبال احمد کار کے علاوہ ترال اور زون لرگام سے تعلق رکھنے والے نمبرداروں اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ Awareness Programme on Drug De Awareness
اس موقع پر اے ڈی سی نے بتایا کہ ’’منشیات کے خلاف جنگ میں ہمیں اپنے گھر سے ہی شروعات کرنی چاہئے تب جا کر ہی ہمیں اس کے نتائج دکھیں گے۔‘‘ اس موقع پر ڈاکٹر اقبال احمد کار نے منشیات کے مضر اثرات اور اس دلدل سے نکلنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔Drug De Addiction awareness programme in tral