جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں دریائے جہلم کو جازب نظر و خوبصورت بنانے کے غرض سے مونسپل کمیٹی اونتی پورہ نے ایک مہم چلاٸی۔ اس کے تحت نہ صرف جہلم کے کناروں پر اگ آئی غیر ضروری گھاس پھوس ہٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ دریا کے کناروں سے گندگی و کوڑاکرکٹ کو بھی ہٹایا گیا۔ اس مہم میں مونسپل کمیٹی کے افسران کے علاوہ کارکنان کی ٹیم بھی موجود تھی۔
میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کے ایک افسر منظور احمد نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دریائے جہلم پر یہ مہم اس لیے چلا رہے ہیں تاکہ ایک تو جہلم کے پانی کو صاف و شفاف رکھا جا سکے اور دوسری بات یہ کہ دریائے جہلم کو خوبصورت بھی بنایا جا سکے تاکہ یہاں آنے والے لوگ جہلم کی خوبصورتی دیکھ کر خوشی محسوس کریں۔