نیشنل کانفرنس کی جانب سے آج جموں و کشمیر کے ترال میں ورکرس کنونشن منعقد کیا گیا، جسکی صدارت سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کی۔اس میٹنگ میں پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم کرنے سے متعلق مختلف پہلؤں پر تبادلہ خیال کیاگیا،اور اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ پارٹی کے ایجنڈے کو گھر گھر پہنچایا جائے گا ۔
نیشنل کانفرنس کی اس میٹنگ میں اس بات پد ناراضگی کا اظہار کیا گیا کہ مرکز کے رویہ سے کشمیرکے لوگ خود کو ”نظرانداز اور پشت بہ دیوار “ محسوس کررہے ہیں۔ لوگوں کو ایسا لگتا ہے جیسے انہیں دور دھکیل دیا جا رہا ہے۔ صورتحال آتش فشاں کی مانند ہے جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام نبی بھٹ نے دعوی کیا کہ بھاجپا جموں وکشمیر کے عوام کو تذبذب میں رکھنا چاہتی ہے جسکے لیے آپسی منافرت، اور دیگر ہتھکنڈے آزمائے گئے اور اب یو پی سے بلڈوزر منگا کر عوام کے آشیانے توڑے جارہے ہیں جسکا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ عوام کا توجہ اصلی مقاصد سے دور رکھا جائے ۔
ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے مزید بتایا کہ مرکز فی الحال یہاں اسمبلی انتخابات منعقد نہیں کرے گا کیونکہ یہاں ابھی بھاجپا کے لیے زمین سازگار ہی نہیں ہے اور اس پر طرہ یہ کہ ایل جی انتظامیہ کی آڈ کی یہاں بی جے پی ہی حکومت کر رہی ہے-
مزید پڑھیں:Advocate Raju Singh نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے