ڈوڈہ (جموں و کشمیر):ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں راشٹریہ بودھ مہا سبھا (آر بی ایم) یونٹ ڈوڈہ کی جانب سے ’’شہید بھگت امر ناتھ جی کے 53ویں بلیدان دیوس‘‘ کے موقعے پر خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں پسماندہ طبقات، ذیلی ذاتوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے موقعے پر بھگت امرناتھ کی پسماندہ طبقات کے لیے کی گئی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران شردھانجلی سماروہ کا آغاز صبح 11 بجے ہوا جس میں حاضرین نے بھگت امر ناتھ کی تصویر کی گلباری کی۔ مہمانان خصوصی کے علاوہ کئی مقررین نے بھگت امر ناتھ جی کی زندگی، تعلیمات اور کارناموں پر روشنی ڈالی اور ان کے نقش قدم پر چلنے پر زور دیا۔ سماروں کے اختتام سے قبل صدر راشٹریہ بودھ سبھا نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کے تعاون پر ان کی ستائش کی۔ اس موقعے پر شرکاء نے متفقہ طور پر مندرجہ ذیل قراردادیں منظور کیں۔