اردو

urdu

ETV Bharat / state

Legal Awareness For women: خواتین کے لئے خصوصی لیگل ایورنس پروگرام کا انعقاد - پلوامہ میں خواتین کے حقوق

مہیلا شکتی کیندر پلوامہ نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (DLSA) پلوامہ کے اشتراک سے ’’خواتین کے قانونی حقوق‘‘ سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ Legal Awareness For women in Pulwama

خواتین کے لئے خصوصی لیگل ایورنس پروگرام کا انعقاد
خواتین کے لئے خصوصی لیگل ایورنس پروگرام کا انعقاد

By

Published : Oct 7, 2022, 12:28 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خواتین کے حقوق کے حوالہ سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ ضلع پلوامہ کے خواتین ڈگری کالج میں ’’خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کو حاصل خصوصی اختیارات‘‘ کے حوالے سے منعقد کیے گئے آگہی پروگرام میں منتظمین کی جانب سے مدعو کیے گئے مقررین نے خواتین کو موضوع کی نسبت سے آگاہی فراہم کی۔ Mahila Shakti Kendra Pulwama Legal Awareness

خواتین کے لئے خصوصی لیگل ایورنس پروگرام کا انعقاد

آگاہی پروگرام میں ضلع پلوامہ کے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ مقامی خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے افسران نے کہا کہ ’’اس طرح کے پروگرام میں صنف نازک کو با اختیار بنانے، انہیں مختلف حقوق اور اسکیموں کے بارے میں با خبر کرنے کے علاوہ معاشرے میں ان کی بہتر پرورش اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔‘‘ Awareness Programme for women in Pulwama

محکمہ سماجی بہبود کے افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ون اسٹاپ سینٹر پلوامہ‘‘ میں خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔ تاہم ’’ہم سب کا فرض ہے کہ معاشرے کی فلاح و بہبود خصوصاً خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں تعلیم کے نور سے آراستہ کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں۔‘‘

بیداری پروگرام کے دوران مدعو کیے گئے دیگر مقررین نے خواتین کے حقوق اور مختلف اسکیموں خصوصاً ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے بارے میں خواتین کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:قانونی امور سے متعلق شعور بیداری پروگرام

ABOUT THE AUTHOR

...view details