دورہ کے دوران ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر، اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال اور تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر تبادلہ خیال انہوں نے وئین پانپور میں موجود انڈسٹریل اسٹیٹ میں کام کاج کا جاٸزہ لیا اور یونٹ ہولڈرس پر زور دیا کہ وہ اس سیکٹر کو مزید فعال بنانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا ہو سکیں۔
پی کے پولے نے کہا کہ روزگار کے زیادہ وسائل پیدا ہونے سے جموں و کشمیر کی اقتصادیت اور بھی زیادہ مضبوط ہو جائے گی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
دورے کے دوران انہوں نے پٹن کھریو علاقے میں 250میگا واٹ پاور گریڈ اسٹیشن پر چل رہے کام کا بھی جاٸزہ لیا۔
انہوں نے اپنے ہمراہ افسروں پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کریں تاکہ متعلقہ علاقے میں موجود انڈسٹریل ایریا کو بجلی کی معقول سپلاٸی فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس گریڈ اسٹیشن کے مکمل ہونے سے کھریو علاقے میں موجود انڈسٹریل ایریا کو بجلی کی معقول سپلائی مہیا کی جائے گی جس سے یہاں موجود یونٹ ہولڈرس کو زیادہ بہترین بجلی سپلائی ملے گی اور وہ بنا کسی رکاوٹ کے بہترین طریقے سے اپنا کام انجام دے سکتے ہیں۔