پلوامہ:ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا۔ عوامی دربار میں علاقے کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ترقیاتی کمشنر کے سامنے اپنے مسائل کو اجاگر کیا اور ان کو حل کرنے کی اپیل کی۔ علاقے کے لوگوں نے علاقے میں بجلی نظام، پانی کی سپلائی جیسے مسائل کمشنر کے سامنے رکھے اور انہیں جلداز جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ Public Darbar in Pulwama
عوامی دربار میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کریم آباد کے نوجوانوں علاقے کی ترقیاتی کے لیے اچھے کام کریں تاکہ علاقے کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔