پلوامہ (جموں کشمیر) :صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے تئیں کمیونٹی کی وابستگی اور ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کے تحت جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں لالپورہ، پانپور جھیل کے گرد صفائی انجام دی گئی۔ صفائی مہم میں کمشنر سیکریٹری دیہی ترقی، مندیپ کور، پلوامہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم، ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اونتی پورہ کے علاوہ پی آر آئی ممبران، ضلع کے سینئر افسران مقامی اسکولی طلبہ اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے آغاز میں شرکاء نے سوچھتا مہم کو کامیاب بنانے اور آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا کا عہد کی۔ شرکاء نے اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو برقرار رکھنے کے علاوہ لوگوں کو بھی صفائی ستھرائی پر آمادہ کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر شرکاء خاص کر طلبہ نے نشہ سے دور رہنے اور منشیات مخالف مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔