پلوامہ:محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے آج ضلع پلوامہ کے اچھن، پنجرن اور لاسی پورہ علاقے کا دورہ کیا۔اس دوران موصوف نےوہاں قائم کئے گئے ہائی ڈینسٹی باغات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کسانوں سے بھی اس موقع پر تبادلہ خیال کیا۔ بتدین کہ اس علاقے میں حال ہی میں کئی ہائی ڈینسٹی باغات قائم کئے گئے ہے،جن کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے محمکہ کے ڈائریکٹر محمکہ کے دیگر افسران کے ہمراہ ان علاقوں میں گئے اور زمینی سطح پر ان باغات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ ہائی ڈینسٹی باغات تیار کرنے میں باقی اضلاع کے مقابلے میں سب سے آگے ہیں۔ جبکہ کے کسان اب روایتی باغات کو ہائی ڈینسٹی باغات میں تبدیل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہائی ڈینسٹی اسکیم جو مرکزی سرکار کی جانب سے چلائی جاری ہے اس سے کسانوں کو کافی فائدہ ہو رہا ہے۔ جبکہ محمکہ بھی اس کے لئے محنت کررہا تاکہ کسان ہائی ڈینسٹی باغات تیار کریں تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ آمدنی ملے۔انہوں نے کہا کہ جو کمپنی ان ہائی ڈینسٹی باغات کو لگارہی ہے ان باغات کے پودے آگر سوکھ جائے گے تو ان کو تبدیل کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ محمکہ باغبانی کے ضلع افسر جاوید احمد اور محمکہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Director Horticulture Visits Pulwama محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے پلوامہ کا دورہ کیا
محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ اس دوران موصوف نے ہائی ڈینسٹی باغات کا بھی لیا جائزہ لیا۔
محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے پلوامہ کا دورہ کیا