اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dir Health Pulwama Visit: ناظم صحت نے پلوامہ ضلع کا دورہ کیا

ناظم صحت، کشمیر نے ضلع پلوامہ کے دورے کے دوران آیوشمان بھَو اسکیم کے حوالہ سے جانکاری حاصل کی اور طبی و نیم طبی عملہ کے ساتھ اس مہم کے مختلف گوشوں پر بھی تبادل خیال کیا۔ انہوں نے عوام سے بھی صحت کے حوالہ سے جاری اسکیموں سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 12:17 PM IST

ناظم صحت نے کیا پلوامہ ضلع کا دورہ
ناظم صحت نے کیا پلوامہ ضلع کا دورہ

ناظم صحت نے کیا پلوامہ ضلع کا دورہ

پلوامہ (جمو کشمیر):ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر، نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کرکے نے آیوشمان بھَو مہم کے حوالے سے تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ یاد رہے کہ آیوشمان بھو مہم سبھی ریاستوں، مرکزی زیر انتظام خطوں میں جاری ہے۔ جہاں اس مہم کے تحت محکمہ صحت کو کئی پروگرامز انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے وہیں محکمہ صحت نے اس مہم کے تحت ضلع پلوامہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپس کا بھی انقعاد کیا ہے جس دوران سو کے قریب بلڈ پائنٹس جمع کرکے بلڈ بینک کے سپرد کر دیے گئے۔

اسی مہم کے حوالہ سے تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طبی و نیم طبی عملہ کے ساتھ اس مہم کے مختلف گوشوں پر تبادل خیال کیا۔ انہوں نے اس مہم کے تحت کئے جانے والے کاموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تاکہ اس مہم کے تحت جو بھی پروگرامز منعقد ہوں ان میں عوام کی صد فیصدی شرکت ممکن ہو سکے۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں تاکہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر ناظم صحت نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’’آبہا (ABHA) پورٹل پر اپنا اندراج کرکے لمبی قطاروں میں انتظار نہ کرنے سے بچیں۔‘‘ انہوں نے عوام الناس سے حکومت کی جانب سے صحت کے حوالہ سے چلائی جانے والی سبھی اسکیمز کے بارے میں جانکاری حاصل کرکے ان سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:ABHA Health Card اے بی ایچ اے کارڈ ہیلتھ ریکارڈ رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

انہوں نے کہا کہ فی الوقت محکمہ صحت کی جانب سے 25 کے قریب اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں اور یہ سبھی اسکیمیں عوام کو صحت مند رکھنے اور ضرورت پڑنے پر ان کی جان بچانے اور انہیں بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے وضع کی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام سے ان سبھی اسکیموں کی مفصل جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ وقتاً فوقتاً محکمہ صحت کی جانب سے منعقد کیے جا رہے صحت میلوں میں بھی اپنی شرکت کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details