اردو

urdu

ETV Bharat / state

DSEK Visits Tral ناظم تعلیم کشمیر نے ترال کا دورہ کیا - ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر

کشمیر میں ان دونوں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے انرولمنٹ ڈرائیو چلائی جارہی ہے۔ اس ڈرائیو کا مقصد سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کو بڑھانا ہے۔

dir-education-kashmir-tours-tral-for-enrollment-drive
ناظم تعلیم کشمیر نے ترال کا دورہ کیا

By

Published : Apr 6, 2023, 8:35 PM IST

ناظم تعلیم کشمیر نے ترال کا دورہ کیا

ترال:ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے آج ترال کے ایک دور افتادہ گاؤں گجر بستی دودھ کلن کا دورہ کر کے انرولمنٹ ڈرائیو میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کئی بچوں کا اندارج سرکاری اسکولوں میں کیا گیا۔ دورے کے دوران موصوف نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے ناظم تعلیم سے اسکول کا درجہ بڑھاکر ہائی اسکول کا درجہ دیا جانے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کے مطابق علاقہ ایک پچھڑا ہوا علاقہ ہے اور اس علاقے میں حصول تعلیم کے لیے آج بھی بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ناظم تعلیم نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور وخوض کیا جائے گا۔
بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم تصدق حسین نے بتایا کہ امسال اب تک سرکاری اسکولوں میں تقریباً اکہتر ہزار طلاب کا داخلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں آٹھ تاریخ سے کتابیں دستیاب رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کئی پرائیوٹ اسکولوں میں خلاف ورزی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہییں جس پر محکمہ پوری طرح سے نظر رکھا ہوا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Enrollment Drive in Govt Schools محکمہ تعلیم کی جانب سے اونتی پورہ میں انرولمنٹ مہم کا آغاز

واضح رہے کہکشمیر میں ان دونوں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے انرولمنٹ ڈرائیو شروع کی گئی ہے۔ اس ڈرائیو کا مقصد سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کو بڑھانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details