اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ - سکیورٹی کے سخت انتظامات

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ
جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ

By

Published : Nov 13, 2020, 7:11 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے آج پلوامہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ڈی ڈی سی الیکشن کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ الیکشن بہترین طریقے سے انجام دیے جا سکیں۔

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ
انہوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش ہمیشہ کی جاتی ہے اور آج بھی ہوٸی ہے جس میں ہمارے جوانوں کے علاوہ عام شہریوں کا بھی مالی و جانی نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

'جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں'


انہوں نے مزید کہا کہ بندوق ہاتھ میں لینے سے صرف جانیں تلف ہوتی ہیں اور انسانیت کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں بندوق لئے ہوئے ہیں کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کر کے امن و امان کا راستہ پکڑ لیں۔

واضح رہے کہ آج شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول والے علاقوں میں پاکستان کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ میں ایک بی ایس ایف جوان، 3 فوجی اہلکار اور 3 عام شہری ہلاک جبکہ آٹھ عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ گولہ باری کی وجہ سے ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع نے بتایا گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ دور افتادہ علاقوں میں بھی دھماکوں کی گرج سنائی دیتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details