باسط بلال خان کا تعلق پلوامہ کے ناروہ علاقے سے ہیں انہوں نے جموں و کشمیر سے نیٹ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
باسط احمد نے زین پورہ میں واقع گورنمنٹ ہائر سینکنڈری اسکول سے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا جس کے بعد وہ NEET امتحان کی تیاری کے لیے سرینگر چلے گئے۔
انٹرنیٹ گیگ کے باوجود باسط خان نے امتیازی پوزیشن حاصل کی باسط کے والد میڈیکل شاپ چلا رہے ہیں وہیں ان کی والدہ گھریلو کام کاج کرتی ہیں۔ باسط کی کامیابی سے ان کے والدین کافی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان
باسط بلال خان نے 720 نمبرات میں سے 695 نمبرات حاصل کرکے اپنے والدین کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ اور پوری وادی کا نام روشن کیا ہے۔ باسط خان بچپن سے ہی ڈاکٹر بننا چاہتے تھے۔ 5 اگست کو لاک ڈاون اور پھر کورونا لاک ڈاؤن اور انٹرنیٹ پر پابندی کے باوجود انہوں نے امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ 13 ستمبر کو نیٹ امتحانات منعقد ہوئے تھے اور وادی میں سرینگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع میں تقریباً 70 مراکز قائم کیے گئے۔ 25 ہزار کے قریب طلباء نے اس امتحان میں شرکت کی۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے NEET کو متعدد بار ملتوی کردیا گیا تھا۔