اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: کووڈ کی صورتحال سے متعلق ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس - Deputy commissioner Pulwama on Covid situation

ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کہا کہ جس طرح سے ضلع پلوامہ کے لوگوں نے تعاون دیا ہے اور کووڈ جیسی مہلک وبا پر بہت حد تک قابو پایا گیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔

پلوامہ میں کووڈ کی صورتحال سے متعلق ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس
پلوامہ میں کووڈ کی صورتحال سے متعلق ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس

By

Published : May 18, 2021, 6:52 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج کووڈ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کووڈ پوری طرح سے قابو میں ہے۔ اور گزشتہ پانچ دنوں سے کووڈ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 80 فیصد ہوگئی ہے۔

پلوامہ میں کووڈ کی صورتحال سے متعلق ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس

جبکہ کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی کافی کمی آئی ہے۔ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کہا کہ جس طرح سے ضلع پلوامہ کے لوگوں نے تعاون دیا ہے اور کووڈ جیسی مہلک وبا پر بہت حد تک قابو پایا گیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔

کمشنر موصوف نے کہا ضلع میں تقریباً ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہیں اور لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر مکمل طور عمل پیرا رہیں تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ انہیں ہرگز شوق نہیں ہے کہ لوگوں کی دکانیں یا گاڑیاں ضبط کی جائے بلکہ وہ لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں۔ اور لوگوں کو ازخود احتیاط کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا لوگوں کو خود احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے جس سے اس بیماری کا خاتمہ کرنے میں مدد مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details