ترال:جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے بالائی علاقوں میں آج شدید بارشوں سے ہوئے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے متاثرہ زمینداروں کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ DDC Member Tral on Heavy Rains
ڈی ڈی سے ممبر نے کہا کہ نالہ لام پر گوٹینگو اور نالہ نارستان پر بنگہ ڈار کے مقام پر پل نہ ہونے سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ منظور گنائی نے بتایا کہ رابطہ پلوں کا مسئلہ انھوں نے کئی بار حکام کی نوٹس میں لایا لیکن اس حوالے سے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی۔ انھوں نے حکام سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ نبارڈ کے تحت فوری طور یر اہم پلوں کو تعمیر کیا جائے تاکہ علاقہ کے لوگوں کو روز مرہ کی مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ DDC Member Tral on Construction Of Bridges