اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی امیدوار نے سیکورٹی کا کیا مطالبہ - بی جے پی

ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے امیدواروں نے انتظامیہ سے معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی امیدوار نے سیکورٹی کا کیا مطالبہ
بی جے پی امیدوار نے سیکورٹی کا کیا مطالبہ

By

Published : Nov 21, 2020, 9:34 PM IST

ضلع پلوامہ کے حلقہ انتخاب ترال میں دس امیدواروں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی جمع کرائے ہیں اور انتخابی مہم کا آغاز بھی ہو چکا ہے، تاہم ترال جیسے حساس علاقے میں معقول سیکورٹی بھی امیدواروں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

ترال حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نامزد امیدوار عبدالرشید گوجر نے آبائی علاقے دودھ مرگ سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز کیا جس دوران موصوف نے متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کو انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

بی جے پی امیدوار نے سیکورٹی کا کیا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عبدالرشید نے الزام عائد کیا کہ ’’سرکار ایکطرف ڈی ڈی سی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لئے اقدامات کرنے کے دعوے کر رہی ہے وہیں دوسری جانب امیدواروں کو معقول سیکورٹی فراہم نہیں کی رہی ہے جسکی وجہ سے وہ اپنی مہم احسن طریقے سے انجام نہیں دے پاتے۔‘‘

عبدالرشید نے مزید کہا کہ انہوں نے دور افتادہ علاقے دودھ مرگ سے اپنی انتخابی مہم کو شروع کیا تاہم معقول سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ وہ اپنی بات صحیح ڈھنگ سے عوام تک نہیں پہنچا پائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ الیکشن میں شامل ہوئے ہیں تاہم اگر سرکار نے انہیں معقول سیکورٹی فراہم نہیں کی تو وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details