اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی پلوامہ کی بلاک دیوس میں شرکت

قصبہ پانپور کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ بلاک دیوس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے شرکت کرکے لوگوں کے مسائل سنے اور افسران سے انہیں ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی تلقین کی۔

ڈی سی پلوامہ نے کی بلاک دیوس میں شرکت
ڈی سی پلوامہ نے کی بلاک دیوس میں شرکت

By

Published : Jan 13, 2021, 6:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں بدھ کو بلاک دیوس پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے پانپور کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ڈی سی پلوامہ نے کی بلاک دیوس میں شرکت

پروگرام کے دوران وفود نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو پانی، بجلی اور سڑکوں کے علاوہ اپنے علاقہ جات میں درپیش دیگر مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ جس پر ڈی سی پلوامہ نے اپنے ہمراہ افسران کو ترجیحاتی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کرنے کی تلقین کی۔

بلاک دیوس کی تقریب کی اہمیت کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے لوگوں کی مختلف محکمہ جات کے افسران تک رسائی آسانی سے ممکن ہو جاتی ہے جس سے لوگ اپنے علاقوں کے شکایات انتظامیہ تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز کی وجہ سے عوام کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں؛ سری نگرمیں مسافر طیارہ برف سے ٹکرایا

پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کے علاوہ، اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال، ایکزن پی ڈی ڈی اور تحصیلدار پانپور کے علاوہ دیگر کئی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details