اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا پانپور دورہ - deputy commissioner

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق نے آج قصبہ پانپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ ایس پی اونتی پورہ، اے ڈی سی اونتی پورہ، تحصیلدار پانپور بھی موجود رہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا پانپور دورہ
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا پانپور دورہ

By

Published : Apr 28, 2021, 8:54 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر نے قصبہ پانپور کے مختلف بازاروں کا دورہ کر کے وہاں ایس او پیز پر عمل آوری کے حوالے سے جاٸزہ لیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا پانپور دورہ

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو ایس او پیز اپنانے پر زور دیں تاکہ کورونا وائرس جیسی اس مہلک بیماری پر مکمل طور قابو پایا جا سکے۔


انہوں نے دورے کے دوران ایک دکان کو ایس او پیز پر عمل پیرا نہ ہونے کی پاداش میں سربمہر کرنے کے احکامات بھی صادر کر دئے ہیں۔


واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے یہ دورہ پانپور میں کرونا واٸرس کے اضافی کیسز کے پیش نظر کیا ہے۔


دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے پانپور میں افسروں کا ایک ہنگامی اجلاس بھی منعقد کیا جس میں ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، اے ڈی سی اونتی ظفر حسین شال، تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین، ایکزیکٹیو افسر مونسپل کمیٹی پانپور محمد اقبال، بلاک میڈیکل آفسر پانپور ڈسٹرکٹ گلزار احمد، ایس ڈی پی او امتیاز احمد اور ایس ایچ او پانپور محمد یونس موجود رہے

اجلاس میں کورونا واٸرس پر قابو پانے کی غرض سے ضروری باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہیں کمشنر موصوف نے افسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details