جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے منی سیکریٹریٹ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے پیر کو ضلع کے منی سیکریٹریٹ میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران عوام کو درپیش مسائل سنے اور ترجیحی بنیادوں پر عوامی شکایات کا ازالہ کرنے سے متعلق افسران پر زور دیا۔
ڈی سی پلوامہ نے عوامی وفود سے ملاقات کی
ضلع پلوامہ کے منی سیکریٹریٹ میں جن ابھیان یعنی عوامی مہم پروگرام کے تحت ڈی سی پلوامہ نے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران ان کی درپیش شکایات سنیں۔
ڈی سی پلوامہ نے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران عوامی شکایات سنیں
عوامی دربار کے دوران پیر کو ڈی سی پلوامہ نے عوامی وفود سے ملاقات کرکے عوام کو درپیش مسائل سے متعلق متعلقہ افسران پر زور دیا کہ عوام کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تلقین کی۔
اس دوران ڈی سی پلوامہ نے عوام الناس سمیت متعلقہ پنچوں اور سرپنچوں کو ’’بیک ٹو ولیج‘‘ (مرحلہ سوم) میں حصہ لیکر اس مہم کو کامیاب بنانے پر بھی زور دیا۔