اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vehicles Distributed Under MUMKIN Scheme: ممکن اسکیم کے تحت مستحقین میں کمرشل گاڑیاں تقسیم

’ممکن اسکیم مشن یوتھ کا ایک حصہ ہے، جو جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی ایک پہل ہے جس کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت میں منتقل کرنا Vehicles Distributed Under MUMKIN Scheme in Pulwamaاور انہیں خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔‘‘

’ممکن‘ اسکیم کے تحت مستحقین میں کمرشل گاڑیاں تقسیم
’ممکن‘ اسکیم کے تحت مستحقین میں کمرشل گاڑیاں تقسیم

By

Published : Jul 15, 2022, 6:39 PM IST

پلوامہ:نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں 14 بے روزگار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں 'ممکن اسکیم' کے تحت کمرشل گاڑیاں تقسیم کیں۔ DC Pulwama Distributed Commercial Vehicles اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران ڈی سی پلوامہ نے مستحقین کو چابیاں فراہم کرکے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

’ممکن‘ اسکیم کے تحت مستحقین میں کمرشل گاڑیاں تقسیم

ممکن اسکیم کے تحت گاڑیاں لے جانے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ’ممکن اسکیم مشن یوتھ کا ایک حصہ ہے، جو یو ٹی انتظامیہ کی Commercial Vehicles Distributed Under MUMKIN Scheme طرف سے شروع کی گئی ایک پہل ہے جس کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت میں منتقل کرنا اور انہیں خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ بے روزگار نوجوان اس قابل ہو سکیں کہ اور وہ اپنے لیے از خود روزگار کمانے کے اہل ہو سکیں۔‘‘

انہوں نے نوجوانوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ پوری لگن اور جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں تاکہ وہ سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر، پلوامہ کے افسران سمیت دیگر متعلق ملازمین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: 'مُمکن اسکیم' کے تحت نوجوانوں میں گاڑیاں تقسیم

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details