اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر میں دیوالی کا تہوار منایا گیا

دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جو ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔Diwali 2023 celebrations

crpf-celebrated-diwali-in-awantipora-headquarter
اونتی پورہ سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر میں دیوالی کا تہوار منایا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 9:32 PM IST

اونتی پورہ سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر میں دیوالی کا تہوار منایا گیا

اونتی پورہ:وادی کشمیر میں اتوار کے روز دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ہندو مذہب سے وابستہ لوگوں خاص کر کشمیری پنڈتوں نے اس موقع پر بھگوان رام سے منسوب مندروں میں حاضر ہو کر امن و سکون کی بحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔ مسلمان اور سکھ برادری کے لوگ اپنے پنڈت دوستوں اور ہمسایوں کے گھر مبارکبادی کے لئے گئے، جہاں انہیں مٹھائیاں دی گئیں۔
جنوبی کشمیر میں سی آر پی ایف 130 بٹالین ہیڈکوارٹر جوبیارہ اونتی پورہ میں بھی سی آر پی ایف جوانوں نے دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے منایا۔ اس موقع پر پورے ہیڈکوارٹر کو روشنیوں سے سجایا گیا تھا، جبکہ یہاں مندر میں سی آر پی ایف اہلکاروں نے خصوصی پوجا پاٹ میں شمولیت کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ کرتے ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں نے دیوالی کے موقع پر اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کے لیے خاص ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھر سے دور ہوکر اس تہوار کو منا رہے ہیں۔ خصوصی پوجا کے دوران ملک اور جموں وکشمیر کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں:


وہیں سی آر پی ایف 130 بٹالین کے سی او راجیو یادو نے بتایا کہ آج دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹ ہوئی اور ہم نے جوانوں کو مبارکباد پیش کی تاکہ ان کو گھر کی یاد نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف جوانوں کا یہ دوسرا پیروار ہے اور جوان جب چھٹیاں ختم ہوکر واپس اپنے کیمپ میں آتا ہے تو یہاں یہ جوان ایک دوسرے کے دوست بنتے ہے اور دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details