اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: بیواؤں میں گایوں کی تقسیم - پنچایت حلقے پنگلش

پنچایت حلقے پنگلش سے وابستہ افراد نے پروگرام میں شرکت کی اور قرعہ اندازی کے ذریعے نو بیوہ خواتین میں سے سات کو مفت گایوں کی تقسیم کی گئی۔

بیواؤں میں گائیں تقسیم
بیواؤں میں گائیں تقسیم

By

Published : Oct 5, 2020, 8:22 PM IST

بیک ٹو ولیج تھری کے تحت پلوامہ کے ترال سب ضلع میں تقریبات جاری ہیں، جن میں افسران کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔

بیواؤں میں گائیں تقسیم

آج محکمہ شیپ اینڈ انیمل ہسبنڈری کے مقامی آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بیک ٹو ولیج سیکنڈ کے داروان پنگلش حلقے سے آئی ایک مانگ کے تحت مستحق افراد میں گائے تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ، بی ڈی سی چیئرمین اوتار سنگھ اور چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر پلوامہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پنچایت حلقے پنگلش سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور قرعہ اندازی کے ذریعے نو بیوہ خواتین میں سات کو قرعہ اندازی کے ذریعے مفت گائیں تقسیم کی گئی۔ ان بیوہ خواتین نے انتظامیہ کی اس پہل کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی ڈی سی چیئرمین ترال اوتار سنگھ نے بتایا کہ دراصل پنگلش حلقے سے بیک ٹو ولیج دوم کے دوران اس چیز کی مانگ آئی تھی اور آج اسی سلسلے کو آج عمل درآمد کرتے ہوئے ان بیوہ خواتین کو مفت میں گائیں تقسیم کی گئیں۔ اوتار سنگھ نے بتایا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام سے پوری وادی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details