ضلع پلوامہ میں ایک 25 سالہ خاتون کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہو گئی۔ خاتون کا نام شاہدہ تھا۔ خاتون کے لواحقین میں ایک پانچ سالہ بیٹا اور چھ مہینے کی بیٹی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق وہ گچھ روز سے بیمار تھی۔ انہوں نے اسے ضلع ہسپتال میں علاج کے لیے بھرتی کیا۔ وہاں اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر جاکر الگ رہنے کی صلاح دی اور ادویات لینے کا مشورہ دیا۔
گھر پہنچتے ہی اس نے سینے میں درد ہونے کی شکایت کی۔ اس کے بعد اسے ضلع ہسپتال لایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کے بعد اسے احتیاطی تدابیر کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے سوال کیا کہ اگر وہ کورونا مثبت تھیں تو اسے ہسپتال میں اڈمیٹ کیوں نہیں کیا گیا۔