لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل درآمد کرانے کی غرض سے اونتی پورہ پولیس ان دنوں نہ صرف لاوڈ اسپیکروں کے ذریعے عوام کو گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کر رہی ہے بلکہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی بھی کر رہی ہے۔
کورونا وائرس: معمر افراد کے لیے ہیلپ لائن جاری - کرونا وائرس:
لاک ڈاؤن: معمر اشخاص کے لیے اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر جاری ۔
لاک ڈاؤن: معمر اشخاص کے لیے اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر جاری ۔
اور گزشتہ روز ہی پدگام پورہ نامی گاؤں میں سات افراد کو ایک ساتھ نماز پڑھنے پر گرفتار بھی کیا تھا تاہم خدمت خلق کے جذبے کے تحت اونتی پورہ پولیس نے لاک ڈاؤن کے چلتے معمر افراد کو ہونے والے تکالیف کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر 7051404001 قائم کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں پولیس نے کہا ہے کہ اونتی پورہ، ترال، پامپور اور کھریو کے معمر افراد اس نمبر پر رابطہ کر کے اپنی ضروریات کی چیزیں منگا سکتے ہیں پولیس نے عوام سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل دہرائی ہے.