اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19: ترال میں بوتھ سطح پر عوام کو جانکاری

ضلع پلوامہ کے ترال میں کورونا وائرس سے متعلق بوتھ سطح پرعوام کو جانکاری دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

کووڈ-19: ترال میں بوتھ لیول سطح پر عوام کو جانکاری
کووڈ-19: ترال میں بوتھ لیول سطح پر عوام کو جانکاری

By

Published : Apr 24, 2020, 12:35 PM IST

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے بوتھ لیول سطح پر عوام کو جانکاری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کووڈ-19: ترال میں بوتھ لیول سطح پر عوام کو جانکاری

اس ضمن میں آج گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ بطور خاص مہمان کے موجود رہے، جبکہ سو سے زائد بی ایل اوز بھی اس موقع پر موجود رہے۔

تقریب کے دوران بی ایل اوز کو گھر گھر جا کر عوام کو کرونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے اور آروگیہ ایپ استعمال کرنے کی صلاح دی گئی۔

واضح رہے کہ سب ڈسٹرکٹ ترال میں لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلی ایسی تقریب تھی جس میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شمولیت کی تاہم اس تقریب میں تمام مندوبین نے ماسک لگا کر شمولیت کی۔

جموں و کشمیر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، تاہم ضلع پلوامہ اس مہلک وبا سے آزاد ہے۔ ضلع میں تین مثبت کیسز پائے گئے تھے، لیکن تینوں مریضوں نے اس وبا کو شکست دے اپنے ضلع کو کووڈ سے آزاد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details