اطلاعات کے مطابق ایک سینٹر 'کونگ پوش' نامی ہوٹل میں کھولا گیا ہے۔ وہیں دارالعلوم شاہ مدان پانپور میں بھی 25 بیڈز والا قرنطینہ سینٹر کھولا گیا ہے۔
تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے بتایا کہ 'ای ڈی آئی پانپور میں پہلے ہی ایک قرنطینہ سینٹر کھولا گیا ہے جبکہ مزید دو مقامات پر تقریباً 150 بیڈز کی قرنطینہ سہولیات پانپور قصبے میں مہیا رکھی گئی ہے۔'