دنیا میں ڈر اور خوف پھیلانے والے کورونا وائرس سے نجات پانے کی خاطر وادی کشمیر میں کئی مقامات پر لنگر اور ’طہری‘ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ترال میں کرونا وائرس سے نجات کے لیے بنڈار جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع گھپ کرال نامی ایک کم آبادی والے گاؤں میں مقامی لوگوں نے روایتی طہری نکال کر کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
کشمیر وادی میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت کے بعد عام لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے اور لوگ اب احتیاطی تدابیر کے علاوہ روایتی طریقوں سے اس آفت سے نجات حاصل کرنے کی کوشش میں جٹ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیر میں صدیوں سے طہری کا رواج چلا آ رہا ہے۔ 'طہری' اور لنگر کا اہتمام قدرتی آفتوں، بلاؤں اور بیماریوں سے حفاظت کے لیے نجی اور اجتماعی طور پر بھی کیا جاتا ہے۔
چند روز قبل ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں کورونا وائرس کی وبا سے نجات پانے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک اجتماعی لنگر ’طہری‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔