اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اثر - گاڑیوں کی اج نقل وحمل

جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن چھ مئی تک نافذ کیا گیا تھا لیکن کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسے اگلے حکمنامے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کا اثر
لاک ڈاؤن کا اثر

By

Published : May 6, 2021, 8:47 PM IST

ضلع پلوامہ میں کورونا کرفیو جاری ہے اور لوگوں سے انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں۔ ضلع پلوامہ میں آج بھی کورونا کرفیو نافذ رہا جس کی وجہ سے تمام کاروباری ادارے بند رہے۔ وہیں پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی بند رہی۔ تاہم کچھ نجی گاڑیوں کی اج نقل و حمل دیکھنے کو ملی۔

لاک ڈاؤن کا اثر

ادھر ضلع شوپیاں میں لاک ڈاؤن کا اثر نظر آیا۔ جگہ جگہ پر پولیس کے ذریعے ناکے بٹھائے گئے۔ لوگوں سے یہ کہا جارہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں۔ پولیس نے آج بازاروں میں گھومتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کو بھی واپس جانے کے لئے کہا۔ اس کے علاوہ درجنوں گاڑیوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ضبط کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کا اثر

یہ بھی پڑھیں: ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسند کی ساتھیوں سے خودسپردگی کی اپیل

ضلع گاندربل میں کورونا مثبت تعداد میں اضافے کے پیش نظر اگرچہ ایک ہفتہ قبل لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ اب لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کی پاسداری کرانے کے لیے پولیس سختی کر رہی ہے۔ کئی افراد کو خلاف ورزی کرنے پر گرفتا کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کا اثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details