جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے سبب عام زندگی متاثر رہی۔
سڑکیں ویران اور تجارتی مراکز سنسان نظر آئے وہیں عوامی نقل و حمل کو روکنے کے لیے جگہ جگہ ناکے اور خار دار تاریں بچھائی گئیں۔

کورونا وائرس سے مقابلہ اور اس وبائی بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مہلک کروناوائرس کی چپیٹ میں آنے سے اب تک قریباً بیس ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں اس مہلک بیماری نے کشمیر میں بھی دستک دی ہے۔
حفاظتی احکامات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے بندشیں عائد کی گئی ہیں اور عوام سے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کی جا رہی ہیں۔