ضلع پلوامہ کی تحصیل انتظامیہ پانپور اور میونسپل کمیٹی پانپور کی طرف سے آج مشترکہ طور پر صفائی مہم چلائی گئی۔ جس کے تحت پانپور بازار میں صفائی کی گئی۔ خاص کر درنگہ بل چوک میں جمع شدہ کوڑا کرکٹ ہٹانے کے ساتھ ساتھ آس پاس کے علاقے کی بھی صفائی کی گئی۔
تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین کے ہمراہ ایگزیکیٹو آفیسر میونسپل کمیٹی پانپور محمد اقبال نے نمبلہ بل میں واقع لال تراغ پارک کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے خصوصی صفائی مہم کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ وہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔
تحصیلدار پانپور نے پارک کی تعمیر و ترقی کے لئے کئی عہدیداروں کو موقع پر ہی ہدایت دیتے ہوئے کہا 'اس پارک کا باقی تعمیری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ پارک کو عوام کے استعمال کے قابل بنایا جا سکے'۔