جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رہمو علاقے کی عوام نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے، انکی مانگ تھی کہ انہیں جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔
احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ ’’جب بیرون ریاستوں میں شراب فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تو ہمیں مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟‘‘
کشمیر: نماز جمعہ کی ادائیگی کی مانگ کیلئے احتجاج، پتھراؤ اس موقعے پر لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس اور سی آر پی ایف نے آنسوں گیس کے گولے داغے۔ جس پر مقامی لوگوں نے حفاظتی جوانوں پر پتھراؤ کیا۔
جھڑپوں میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پلوامہ کے مُرن علاقے میں سی آر پی ایف کی گاڑیوں پر بھی پتھر پھینکے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔