جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وسورا علاقے میں جمعہ کی شام عسکریت پسندوں نے ایک شہری پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی ہونے والے شہری کی شناخت مشتاق احمد ڈار ساکنہ وسورا کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی شدہ شخص نیشنل کانفرنس کا کارکن ہے۔
افسر نے مزید بتایا کہ زخمی شخص کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔