اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسکولی صحن مویشیوں کے چرنے کی پسندیدہ جگہ - Kashmir

ریاست جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں قائم گورنمنٹ اَپر پرائمری سکول چارلی گنڈ کی دیوار بندی نہ ہونے کے سبب اسکول کے صحن میں مال مویشیوں کے بلا خلل آنے جانے سے بچوں کو پڑھائی کے دوران کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسکولی صحن مویشیوں کے چرنے کی پسندیدہ جگہ

By

Published : Jul 18, 2019, 7:22 PM IST

اسکول کے صحن میں لمبی گھاس کے سبب یہ مویشیوں کی پسندیدہ جگہ بن چکی ہے۔

اسکول میں دیوار بندی نہ ہونے کی وجہ سے مویشی اور کتے اسکول کے احاطے میں داخل ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے طلباء وقفے کے دوران کھیل کود سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔

اسکولی صحن مویشیوں کے چرنے کی پسندیدہ جگہ

انتظامیہ کے مطابق اسکول کی دیوار بندی اور گھاس کاٹنے کے لیے انکے پاس رقومات دستیاب نہیں۔

اسکول کے پاس ہی ایک ندی ہے اور دیوار بندی نہ ہونے کے سبب اساتذہ اور مقامی باشندوں کو ہمیشہ اس بات کی فکر ستاتی رہتی ہے کہ کہیں کوئی بچہ نالے میں ڈوب کر حادثے کا شکار نہ ہو۔

مرکزی اور ریاستی سرکار تعلیمی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے لئے اربوں روپے خرچ کرتی ہے تاہم چارلی گنڈ پرائمری سکول کا مشاہدہ کرنے سے وہ اسکیمیں کاغذوں تک ہی محدود معلوم ہوتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details