اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: ترال میں سرچ آپریشن شروع - کشمیر

عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے ترال کے صوفی گنڈ علاقے کا محاصرہ کیا۔

caso
کشمیر: ترال میں سرچ آپریشن شروع

By

Published : Apr 18, 2020, 6:35 PM IST

جنوبی کشمیر میں قصبہ ترال سے 11 کلومیٹر دور صوفی گنڈ نامی علاقے کو حفاظتی اہلکاروں اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر محاصرے میں لے لیا ہے۔

معلوم ہوا کہ سکیورٹی فورسز کو صوفی گنڈ، ترال میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد صوفی گنڈ کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

صوفی گنڈ کی جانب جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں۔

علاقے میں خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کل دیر رات گئے ترال کے ہی ہایینہ نامی گاوں کو محاصرے میں لے لیا گیا تھا بعد ازاں سرچ آپریشن پُر امن طور اختتام پزیر ہو گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details