اردو

urdu

ETV Bharat / state

Organize a Car Rally پانپور میں محکمہ تعلیم کے اشتراک سے کار ریلی کا اہتمام - جموں و کشمیر خبر

ژونل ایجوکیشن آفسر پانپور عبدالرشید تیلی نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد عام لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ دلا کر انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔

کار ریلی کا اہتمام
کار ریلی کا اہتمام

By

Published : Apr 1, 2023, 5:27 PM IST

کار ریلی کا اہتمام

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے پانپور کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلوں کی تعداد کو بڑھانے حکومت کے زیر اہتمام چلائے جارہے فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے،ٹیچرس فورم ژون پانپور نے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے آج ضلع پلوامہ کے پانپور کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کا افتتاح تحصیلدار پانپور زُبیر احمد نے زونل ایجوکیشن آفسر پانپور عبدلرشید تیلی کی موجودگی میں کیا۔ریلی میں ژونل صدر بلال احمد کے علاوہ پانپور ژون کے اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔کار ریلی زونل ایجوکیشن آفس پانپور سے شروع ہو کر قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے گزر کر گرلز ہاٸیر سکنڑری سکول پانپور میں اختتام پزیر ہوٸی۔

ژونل ایجوکیشن آفسر پانپور عبدالرشید تیلی نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد عام لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ دلا کر انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں آج کل تمام سہولیات میسر رکھی گٸ ہیں، جو پراٸیوٹ سکولوں میں بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا سرکاری اسکولز کے اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ قابل اور ذہین بھی ہے جو بچوں کو بہترین تعلیم دے سکتے ہیں۔

زونل ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ آج کی ریلی جو قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے گزری ہے،اس کے ذریعے لوگوں کو سرکاری اسکولوں کی اہمیت اور افادیت کے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کرآئے تاکہ ان کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے۔

ادھر محکمہ تعلیم کے ژونل صدر بلال احمد نے بتایا کہ لوگوں کو چاہے کہ وہ اپنے بچوں کا سرکاری اسکولز میں داخلہ کرآۓ تاکہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کر کے اس قوم کا مستقبل تابناک بنا سکے۔

مزید پڑھیں:Pulwama Anti Narcotics Rally ضلع پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details