اردو

urdu

ETV Bharat / state

Public Representative گرام سبھاوں میں عوامی نمائندوں کو نظرانداز کرنا چہ معنیٰ دارد: ڈاکٹر ہربخش سنگھ

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ ایک طرف سرکاری سطح پرمنعقدہ پروگراموں میں بڑے طمطراق سے مختلف پروجیکٹس کا اعلان کیا جاتا ہے وہیں بعد میں جب لوگ انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہیں تو انھیں کہا جاتا ہے کہ پنچایتی راج نمائندے فنڈس ریلیز کریں گے جسکے بعد کام شروع ہوگا۔

گرام سبھاوں میں عوامی نمائندوں کو نظراندازکرنا چہ معنیٰ دارد:ڈاکٹر ہربخش سنگھ
گرام سبھاوں میں عوامی نمائندوں کو نظراندازکرنا چہ معنیٰ دارد:ڈاکٹر ہربخش سنگھ

By

Published : Mar 17, 2023, 2:45 PM IST

گرام سبھاوں میں عوامی نمائندوں کو نظراندازکرنا چہ معنیٰ دارد:ڈاکٹر ہربخش سنگھ

ترال:جموں و کشمیر کے ترال میں ہر بدھوار کو انتظامیہ کی جانب سے دور دراز مقامات پر گرام سبھاوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ عوامی نمائندوں کو ان گرام سبھاوں میں نظر انداز کرنا چہ معنی دارد ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی کے ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا. انہوں نے بتایا کہ ایک طرف سرکاری سطح پر منعقدہ پروگراموں میں بڑے طمطراق سے مختلف پروجیکٹس کا اعلان کیا جاتا ہے وہیں بعد میں جب لوگ انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہیں تو انھیں کہا جاتا ہے کہ پنچایتی راج نمائندے فنڈس ریلیز کریں گے جسکے بعد کام شروع ہوگا۔


ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ اگر پیسہ پنچایتی راج اداروں سے حاصل کیا جارہا ہے تو پنچایتی راج نمائندوں کو گرام سبھا یا بلاک دیوس میں دعوت کیوں نہیں دی جاتی کیونکہ انتطامیہ کے افسران کو معلوم ہے کہ ہم ان سے سوالات کریں گے اور فنڈس کا حساب لیں گے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ انتظامیہ اور ڈی ڈی سی ممبران کے درمیان تال میل نہیں ہے تب ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ اس وقت بیوروکریسی اپنا دبدبہ قائم رکھنا چاہتی ہے لیکن یہ بات با لکل غلط ہے اور اس ضمن میں عوام کے چنے ہوئے نمائندوں کو نظر انداز کرنے سے ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل ہی نہیں ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ایل جی منوج سنہا کو اس حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:Drugs Recovered In LOC اوڑی میں ایل او سی کے نزدیک ممنوع نشیلی اشیاء برآمد

ترال علاقے میں بجلی شیڈول میں تبدیلی نہ لانے پر کہا کہ ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے کے بارے میں انہوں نے پہلے ہی بجلی کے اعلی حکام سے بات کر چکے ہے اور امید ہے کہ جلد ہی بجلی سپلائی میں بہتری لائی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک طرف بجلی فیس میں اضافہ درج کیا گیاہے تو بجلی سپلائی میں بہتری کیوں نہیں لائ جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details